حماس نے ابھی تک محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق نہیں کی، فائل فوٹو
حماس نے ابھی تک محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق نہیں کی، فائل فوٹو

اسرائیل کا حماس کے سربراہ محمد سنوار کی لاش ملنے کا دعویٰ

تل ابیب: اسرائیل نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے نئے سربراہ محمد سنوار کی شہادت کے بعد ان کی لاش ملنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے محمد سنوار کی شہادت اور لاش ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔عرب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد سنوار کی لاش یورپی ہسپتال کے نیچے بنی سرنگ سے ملی ہے۔

دوسری جانب حماس نے ابھی تک محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے جبکہ غزہ کی انتظامیہ یورپی ہسپتال کے نیچے سرنگوں کی موجودگی کے اسرائیلی دعوے کی تردید کرچکی ہے۔

اس کے علاوہ عرب میڈیا میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے لیے  امداد لیکر آنے والے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے بعد کشتی کے عملے کو اغوا کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی قبضےکو منظم ریاستی دہشتگردی قرار دیا ہے۔اس حوالے سے حماس کا کہنا ہے کہ فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی قبضہ، آزادی کی آواز کو خاموش نہیں کرسکے گا، فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی قبضہ غزہ کے لیے بڑھتی ہوئی عالمی یکجہتی کو بھی نہیں روک سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔