اسرائیل کے غزہ پر تازہ ڈرون حملے، مزید 13 فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں کا ہدف اس بار بھی پناہ گزیں کیمپ، رہائشی عمارتیں اور اسپتالوں کے نزدیک علاقے بنے۔ غزہ میں مجموعی شہدا کی تعداد 54 ہزار 930 ہو چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں متعدد خاندان مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹا دیے گئے۔

ریڈ کراس نے غزہ میں موجود اسپتالوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے طبی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور مریضوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی ممکن نہیں رہی۔ ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ اگر حملے جاری رہے تو ہزاروں زخمیوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی حملوں کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوامِ متحدہ تاحال صرف ”تشویش“ کے بیانات تک محدود ہے، جبکہ اسرائیل کی جارحیت بے لگام انداز میں جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔