فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

غزہ میں اسرائیل کی دہشتگردی جاری، مزید 103 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 103 فلسطینی شہید جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔ امریکی تعاون سے چلنے والے سماجی ادارے کے 8 فلسطینی کارکن بس حملے میں شہید ہوگئے۔

غزہ پر اسرائیلی حملے تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض افواج کے حملوں میں مزید 103 نہتے فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 400 سے زائد زخمی بتائے جا رہے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مقامی طبی ذرائع کے مطابق بمباری کے زیادہ تر واقعات غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں پیش آئے، جہاں رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق امریکی تعاون سے چلنے والے ایک سماجی ادارے کی بس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں سوار 8 فلسطینی کارکن شہید ہو گئے۔ ادارے نے تصدیق کی ہے کہ کئی کارکن شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ بعض کو اسرائیلی فورسز نے اغوا بھی کر لیا ہے۔

ادارے نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ فلاحی کارکنوں اور امدادی اداروں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اسرائیلی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔ انسانی بحران شدت اختیار کرگیا۔