تہران: ایران کے مقدس شہر قم کی معروف مسجد جمکران میں ” یا لثارات الحسین” کے نعرے کے ساتھ سرخ پرچم لہرا دیا گيا ہے جس کے بعد عوام نے صیہونی حکومت سے سخت انتقام کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف صیہونی جارحیت کے بعد جمعہ کی صبح زائروں اور مسجد جمکران کے ذمہ داروں کی موجودگی میں انتقام کی علامت کے طور پر سرخ پرچم مسجد کے فیروزی گنبد پر لہرا دیا گیا اور عوام نے صیہونی حکومت سے انتقام کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
جمکران مسجد کے علاوہ ایران کے مختلف شہروں میں عوام نے مظاہرے کرکے ، صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کا پرزور مظاہرہ کیا ہے۔
دوسری جانب ایران کے اعلیٰ حکام نے صیہونی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos