تہران: ایران کے حساس صوبے البرز میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو اسرائیلی ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن کا تعلق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے بتایا جا رہا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ دونوں افراد گرفتاری کے وقت بم تیار کرنے میں مصروف تھے۔ سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف ایجنٹوں کو گرفتار کیا بلکہ ممکنہ تخریبی کارروائی کو بھی ناکام بنا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے دھماکہ خیز مواد، ڈیجیٹل آلات اور دیگر حساس اشیاء بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد ملک میں بدامنی پھیلانے کی سازش میں ملوث تھے اور ان کا تعلق براہ راست اسرائیلی انٹیلی جنس نیٹ ورک سے ہے۔
سیکیورٹی ادارے مزید تفتیش کر رہے ہیں، ممکنہ ابتدائی بیانات کی روشنی میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos