تہران: ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران نے اسرائیل پرجوابی میزائلوں کی ایک نئی لہر شروع کر دی ہے ۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA نے کہا ہے کہ دارالحکومت تہران میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے تخریب کاروں کی جانب سے کار بموں کا ایک سلسلہ دھماکا کیا گیا۔ بعد ازاں اسرائیل کی جانب کم از کم 50 بیلسٹک میزائل داغے گئے۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی طرف میزائل فائر کیے ہیں جس کے بعد متعدد علاقوں میں سائرن بجا دیے گئے۔ یہ سائرن کی آواز اس بات علامت ہوتی ہے کہ ایران کی طرف سے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا جا رہا ہے ۔
ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج ان میزائلوں کو ناکارہ بنا رہی ہیں اور جہاں ضروری ہو گا خطرے کے خاتمے کے لیے حملے کیے جائیں گے۔
دوسری جانب ایران کی سرکاری ٹی وی کے مطابق دارالحکومت تہران سمیت ایران کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایرانی دارالحکومت تہران میں وسیع پیمانے پر حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ 50 جہازوں کے ذریعے 170 ایرانی ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران میں ایرانی فضائیہ کے کمپلیکس پر بم باری کی ہے، تہران میں انقلابی گارڈز اور ایرانی دفاعی نظام سے منسلک اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری ہتھیاروں کی تنصیب اور ایندھن ذخائر کو نشانہ بنایا گیا ہے، تہران میں ایران کی دفاعی ایجادات اور ریسرچ ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی فوجی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی وزارتِ دفاع کے ہیڈکوارٹر اور جوہری ہتھیاروں سے منسلک مقامات کو بھی ہدف بنایا گیا۔
فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز تہران میں تقریباً 80 اہداف پر حملہ کیا، آج مغربی ایران میں اسٹوریج اور انفرا اسٹرکچر سائٹس پر حملے کیے ہیں۔
رب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایرانی شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ایران میں ایٹمی تنصیبات کے قریب رہنے والے محفوظ مقامات کی طرف چلے جائیں۔
ایک ویڈو میں تہران میں جماران کے علاقے سے گاڑھا دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ دوسری ویڈیو میں والیاسر اسکوائر کے قریب دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔
تهران، حوالی جمسنتر جماران pic.twitter.com/1ymxxZTh0v
— RojanAzadi2(اکانت دوم) (@RojanAzadi2) June 15, 2025
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos