تہران: ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایرانی شہر کرمانشاہ کے فارابی ہسپتال کو اسرائیل نے نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں انھوں نے اس حملے کو ’بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی‘ اور ’جنگی جُرم‘ قرار دیا ہے۔
انھوں نے کہاکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق مسلح تنازعات کے دوران ہسپتالوں پر حملے نہیں کیے جا سکتے اور اس کی خلاف ورزی کو جنگی جُرم سمجھا جاتا ہے۔
ایرانی نیوز ایجنسی اِرنا کی خبر میں اس حملے میں زخمی یا ہلاک ہونے والوں کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ بس یہ کہا گیا ہے کہ ریسکیو ٹیموں کو ہسپتال کی طرف بھیج دیا گیا ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہسپتال کا انتہائی نگہداشت کا وارڈ سب سے زیادہ نقصان کا شکار ہوا ہے۔ فارابی ہسپتال ایرانی صوبے کرمانشاہ میں نیورولوجی کا مرکزی ہسپتال ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos