کینیڈا: امریکی صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ ‘اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے’ ایران کو کشیدگی میں کمی کے بارے میں بات کرنی چاہیے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، ایران کو اسرائیل کے ساتھ مخاصمت کو کم کرنے کے بارے میں فوری بات کرنی چاہیے۔
انھوں نے کہاکہ "میں کہوں گا کہ ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا ہے … اور انہیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے فوراً بات کرنی چاہیے،”
انہوں نے کناناسکس میں G7 سربراہی اجلاس کے موقع پر کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کے ساتھ ملاقات کے آغاز پر صحافیوں کو بتایا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos