تہران: اسرائیلی حملے کے سبب کچھ منٹوں کے تعطل کے بعد ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی نشریات ایک بار پھر بحال ہو گئی ہیں۔
ٹی وی اسکرین پر نظر آنے والی تحریر میں پڑھا جا سکتا تھا کہ ٹی وی چینل کے تمام پروگرامز ’بغیر کسی بندش کے دوبارہ بحال ہو رہے ہیں۔‘
ٹی وی چینل پر نظر آنے والے ایک نیوز ٹکر میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ’سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔‘
ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس حملے کے ذریعے ’سچ کی آواز کو خاموش‘ کرنا چاہتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos