فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنگ میں کسی کی شمولیت سے خطے کیلیے سنگین نتائج ہوں گے: ایران

تہران: ایران نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ میں کسی کی شمولیت سے مکمل جنگ اور خطے کےلیے سنگین نتائج ہوں گے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ تمام ممالک کی جانب سے اسرائیلی حملے کی مذمت کو سراہتے ہیں، اس وقت ہمیں دشمن سے جنگ اور اپنی سرزمین کے دفاع پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔

دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ میزائلوں کی گیارہویں لہر صیہونی شرپسندوں کی خود ساختہ اقتدار کی تباہی کا نقطۂ آغاز ہے۔