تہران : ایران نے گرفتار اسرائیلی پائلٹس کی تصاویر جلد جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
ایرانی سرکاری ٹی وی نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے دونوں اسرائیلی ایف-35 پائلٹس کی تصاویر جلد نشر کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اب تک ایران کی جانب سے 4 اسرائیلی ایف-35 طیارے مار گرانے اور 2 پائلٹس کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا، جن میں سے ایک خاتون پائلٹ ہے۔
ایران نے ایک اور اسرائیلی F-35 لڑاکا طیارہ مار گرایا
ادھرایرانی شہر ورامن کے گورنر کا کہنا ہے کہ ایران نے ایک اور اسرائیلی F-35 لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق ورامن کے گورنر حسین عباسی نے بتایا کہ فوج کے فضائی دفاعی نظام نے انتہائی جدید لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فضائی دفاعی نظام نے تہران کے جنوب مشرق سے تقریباً 35 کلو میٹر دور شہر ورامن کے قریب اسرائیلی لڑاکا طیارہ مار گرایا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos