فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایکسپریس اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے ایکسپریس اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ریلوے نے ایکسپریس ٹرینوں اورسیلونز کے کرایے میں 3 فیصد اضافہ  کردیا ہے،جبکہ فریٹ ٹرینوں کے کرایے میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔

محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کے کرایے میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، کرایوں میں اضافے کا اطلاق 20 جون سے ہو گا۔