واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ واضح کر دینا چاہتا ہوں ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج ایران بات کرنا چاہ رہا ہے اور وائٹ ہاوس آنے کے لیے بھی تیار ہے مگر بات چیت پہلے کیوں نہیں کی؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ یہ سب مزید کتنی دیر چلے گا، آج بھی ایران کیلئے واضح پپغام یہی ہے کہ غیر مشروط سرنڈر کرے، ایرانی چالیس سال سے ’امریکا مردہ باد‘ اور ’اسرائیل مردہ باد‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔