معرکۂ حق پاکستان کی فیصلہ کن عسکری برتری اور فولادی قومی اتحاد کا ناقابلِ تردید ثبوت

عظیم فتح نے بھارت کو پواضح اور دوٹوک پیغام دیا۔وزیردفاع خواجہ آصف

               
  May 6, 2026 · قومی

 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ معرکۂ حق صرف ایک یادگار واقعہ نہیں بلکہ ایک واضح لکیر ہے جو ہمیشہ کے لیے کھینچ دی گئی ہے۔ واضح ہوا کہ آئندہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور فیصلہ کن ہوگا۔ہماری بری، بحری اور فضائی افواج کی جوابی صلاحیت دشمن کے تصور سے بھی زیادہ تیز اور مربوط ہے،۔

وزیردفاع کا مزید کہناتھاکہ بنیان مرصوص کی طرح پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے۔پاکستانی نوجوانوں کا شعور اور اعتماد ہماری اصل طاقت ہے، وہ جانتے ہیں کہ ملک کا دفاع کیسے کرنا ہے۔

پاکستانی پُرعزم اور پُراعتماد نوجوان قیادت کا آپریشن معرکہ حق کی سال گرہ پر اپنے تاثرات میں کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے موقع پر اللہ کی مدد کو دیکھا ،محسوس کیا اور اس کی کامیابی نےقوم کا سر فخر سے بلند کیا ۔

معرکۂ حق ہمارے لیے ایک ایسی داستان ہے جو ہم اپنی آنے والی نسلوں کو سنائیں گے۔پاکستانی افواج نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جس پر وہ سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہو گیا ۔پاکستان کو نہ حقیقت میں اور نہ کسی کے خوابوں میں شکست دی جا سکتی ہے۔