فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل نے خامنہ ای کو ‘ختم کرنے’ کی دھمکی دیدی

تل ابیب: اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ آج کے حملے کا بدلہ خامنہ ای سے لیں گے، وہ بنکر میں بیٹھ کر عوام پر حملے کروارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خامنہ ای کو مزید زندہ رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، آیت اللہ خامنہ ای کی حکومت کو تہس نہس کر دیں گے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تہران میں موجود خطرے کو ختم کرنے کے لیے فوج کو حملوں میں شدت کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے آج صبح ایک دفعہ پھر اسرائیلی شہروں پر بیلسٹک میزائل داغے جس سے اب تک 50 سے زائد اسرائیلیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے