فوٹو انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو انٹرنیشنل میڈیا

ایران نے بیلسٹک میزائل میں کلسٹر بم وار ہیڈ کا استعمال کیا: اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی اخبار "دی ٹائمز آف اسرائیل” نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے آج اسرائیل پر داغے گئے کم از کم ایک بیلسٹک میزائل میں کلسٹر بم وار ہیڈ نصب تھا، جس کی تصدیق اسرائیلی فوج کے "ہوم فرنٹ کمانڈ” نے کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، کلسٹر بم وار ہیڈ والے میزائل جب ہدف کی طرف گرتے ہیں تو وہ ہوا میں پھٹ کر چھوٹے چھوٹے متعدد بم گراتے ہیں، جو مختلف جگہوں پر پھیل کر نقصان پہنچاتے ہیں۔

ان ہی میں سے ایک ذیلی بم (submunition) نے آج کے حملے میں آزور نامی اسرائیلی علاقے میں ایک رہائشی گھر کو نشانہ بنایا، جس سے جانی نقصان کی اطلاعات تو نہیں، مگر املاک کو نقصان ضرور پہنچا۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ "اگر زمین پر کوئی میزائل کا باقی ماندہ حصہ یا مشکوک شے نظر آئے تو اس کے قریب نہ جائیں، کیونکہ یہ دھماکے سے پھٹ سکتی ہے اور جان لیوا ہو سکتی ہے۔”