فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے پیچھے ہٹ جائیں ، برطانوی وزیر اعظم

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے پیچھے ہٹ جائیں۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اس تنازعے کے ’پھیلنے کا حقیقی خطرہ‘ موجود ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ سفارتی حل تلاش کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل امریکہ کے ساتھ بات چیت کے کئی دور ہو چکے ہیں اور ’میرے خیال میں یہی اس مسئلے کو حل کرنے کا طریقہ ہے۔‘

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کشیدگی میں کمی کے لیے برطانیہ کی درخواست کے ساتھ واشنگٹن جائیں گے جہاں وہ صدر ٹرمپ کے اعلیٰ سفارت کار مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔

ڈیوڈ لیمی اور امریکی وزیر خارجہ روبیو جمعرات کی شام مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔