پیرس: فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ ایران کو مذاکرات کی خواہش کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ فرانس اور اس کے یورپی اتحادی اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ایران کو ایک سفارتی تجویز پیش کرنے جا رہے ہیں۔
میکرون کے مطابق اس تجویز میں چار اہم نکات شامل ہیں:
پہلا: اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی (آئی اے ای اے) کی سرگرمیوں کی بحالی تاکہ یورینیم کی افزودگی کو مکمل طور پر ختم کرنے کی سمت میں پیش رفت کی جا سکے۔
دوسرا: ایران کی بیلسٹک میزائل سرگرمیوں پر نگرانی کا نظام قائم کرنا۔
تیسرا: خطے میں ایران کی جانب سے پراکسی عسکری گروہوں کی مالی معاونت کا معاملہ۔
چوتھا: ایران کی جیلوں میں قید غیر ملکی شہریوں کی رہائی، جنہیں میکرون نے "یرغمالی” قرار دیا۔
میکرون نے پیرس کے نواحی علاقے لی بورجے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ایران کو یہ دکھانا ہوگا کہ وہ اس مذاکراتی پلیٹ فارم میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے، جو ہم اس وقت پیش کر رہے ہیں۔”
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos