ایران پرحملہ ٹرمپ نے آئین توڑا،صدرکو جنگ کا اختیار نہیں،امریکی سینیٹر

 

امریکی سینیٹر اور ڈیموکریٹ رہنما برنی سینڈرز نے ایران پر امریکی حملے کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔

برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو کسی بھی جنگ کا یکطرفہ فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔

امریکی آئین کے مطابق جنگ چھیڑنے یا کسی ملک پر فوجی کارروائی کا اختیار صرف کانگریس کو حاصل ہے، صدر کو نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ کرکے صدرٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے جس کے نتائج امریکا اور خطے دونوں کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کانگریس فوری طور پر اپنا آئینی کردار ادا کرتے ہوئے ایسے اقدامات کی روک تھام کرے۔