کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

لاہورمیں کاہنہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم آصف کو ریکوری کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ ہلوکی گاؤں کے قریب ملزم کے ساتھوں نے فائرنگ کر دی،ملزمان کی فائرنگ سے آصف موقع پرہی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم آصف قتل سمیت دیگر مقدمات میں گرفتارتھا اوراسے پولیس نے جسمانی ریمانڈ پر لیا ہوا تھا۔

پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔