تل ابیب :ایران نے امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا ہے جس میں 86 اسرائیلی زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی شہر حیفا پر متعدد ایرانی میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں، تل ابیب میں بھی متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
بمباری کے اہداف میں سے ایک تل ابیب کا علاقہ رامات ابیب تھا،تل ابیب میں ایرانی میزائل حملے میں 2 عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں۔
تل ابیب کے میئر رون ہلدائی نے کہاکہ یہاں کے مکانات کو بہت بری طرح سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ "خوش قسمتی سے ان میں سے ایک کو مسمار کرنے اور تعمیر نو کے لیے تیار کیا گیا تھا اس لیے وہاں کوئی رہائشی نہیں تھا۔”
انہوں نے مزید کہا "جو لوگ پناہ گاہوں میں تھے وہ سب محفوظ اور ٹھیک ہیں۔ نقصان بہت، بہت وسیع ہے، لیکن جانی نقصان نہیں ہوا۔”
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos