بیجنگ: چین نے ایران پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حملے سے مشرقِ وسطیٰ کے کشیدہ حالات مزید بدتر ہوں گے، ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ قابلِ مذمت ہے۔چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ چین فریقین سے حملے فوری روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
خیال رہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے امریکا بھی اسرائیل کی جنگ میں شامل ہو گیا، امریکا نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری تنصیبات پر بمباری کی۔
ے مطابق فردو جوہری سائٹ پر حملے میں 6 بی ٹو بم بار طیاروں نے 12 بنکر بسٹر بم گرائے، دیگر ایرانی جوہری سائٹس پر حملے میں 30 ٹوماہاک میزائل استعمال کیے گئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos