فوٹو مقامی میڈیا
فوٹو مقامی میڈیا

خیبر پختونخوا میں بارشوں، تیز آندھی اور سیلاب سے 6 افراد جاں بحق

پشاور: خخیبر پختونخوا میں بارشوں، تیز آندھی اور سیلاب سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے مطابق کے پی میں 20 جون سے بارشوں، تیز آندھی اور فلش فلڈ سے حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 مرد، 1 خاتون اور 2 بچے جبکہ زخمیوں میں 3 مرد اور  2 خواتین شامل ہیں، مجموعی طور پر 7 گھروں کو نقصان پہنچا، 5 جزوی اور 2 مکمل طور پر منہدم ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حادثات مانسہرہ، بونیر دیر لوئر اور اپر، مالاکنڈ، کوہستان کولائی پالس میں پیش آئے، بارشوں کا سلسلہ 23 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کے لیے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔