آپ کے اڈوں کا انجام دیکھا، طیارہ بردار جہازوں کی قسمت بھی دیکھیں گے ، پاسدران انقلاب
پاسدران انقلاب ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید ماجد موسوی کی امریکہ پر تنقید
April 30, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
تہران: ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدران انقلاب کے ایرو سپیس کمانڈر نے امریکہ کو کہا ہے کہ ہم خطے میں آپ کے طیارہ بردار جہازوں کی قسمت دیکھیں گے۔
پاسدران انقلاب ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید ماجد موسوی نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے خطے میں آپ کے اڈوں کا انجام دیکھا۔ ہم آپ کے طیارہ بردار جہازوں کی قسمت بھی دیکھیں گے۔