فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

غزہ میں بھوکے پیاسےفلسطینیوں پر فائرنگ،30 افراد شہید

غزہ: غزہ میں بھوکے پیاسےفلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں کی  فائرنگ سے 30 افراد شہید ہو گئے۔

بھوکے ہجوم رفح یا نیٹزارم کوریڈور میں خوراک کی تقسیم کے مراکز پر جمع  تھے ، امداد کے متلاشی 13افراد کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا ہے۔ وہ ان 30 افراد میں شامل ہیں جو صبح سویرے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔

ایک طرف اسرائیل ایران میں میزائل فائر کرنے میں مصروف ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی وہ غزہ کی پٹی میں خیموں یا رہائشی مکانات پر مہلک فضائی حملوں کے ذریعے فلسطینیوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

غزہ شہر کے شمال مغربی حصے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک اور 13 شدید زخمی الشفا ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ہسپتال زخمیوں کی بڑی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے سے قاصر ہے جو اندر آتے رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔