فوٹو ایرانی میڈیا
فوٹو ایرانی میڈیا

ایران : صوبہ گیلان میں دہشت گردوں کے حملے میں9 افراد جاں بحق

تہران: ایران کے صوبہ گیلان کے گورنر کے دفتر کا کہنا ہے کہ استھان اشرفیہ پر دہشت گردوں کے حملے میں9 افرادجاں بحق اور 33 زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق گیلان کے نائب گورنر نے کہا ہے کہ ’ان حملوں میں چار رہائشی یونٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور آس پاس کے مکانات کی ایک بڑی تعداد کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس حملے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔

گیلان کے نائب گورنر کے مطابق ’اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی کل تعداد میں سے پانچ افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور 28 افراد کو آؤٹ پیشنٹ کے طور پر زیر علاج رکھا گیا ہے۔ اس دہشت گردانہ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سے 16 خواتین اور بچے شامل ہیں۔‘

کچھ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جوہری سائنسدان محمد رضا صدیقی جنگ بندی شروع ہونے سے قبل آج صبح سویرے اسرائیلی حملوں میں مارے گئے ہیں۔