فوٹو انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو انٹرنیشنل میڈیا

ایران کے میزائل حملوں میں 28 افراد ہلاک ہوئے، اسرائیل

تل ابیب: اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل پر 12 روز سے ایران کے میزائل حملوں میں 28 افراد ہلاک جبکہ 3 ہزار 238 افراد زخمی ہوئے۔ جن میں سے 23 کی حالت تشویشناک ہے۔

ادھرایران کے وزیر صحت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 13 جون سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 606 افرادجاں بحق ہوئے  ہیں۔محمد رضا ظفرغانی کا کہنا ہے کہ پانچ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اور انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بدترین حملے ہوئے ہیں جن میں 107 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔