فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل کو ایران کے ہاتھوں شدید نقصان پہنچا، ٹرمپ کا اعتراف

دی ہیگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران یورینیئم افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کرے تو اس پر دوبارہ حملہ کریں گے۔

دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےامریکی صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ یہ ایران کی زبردست فتح ہے، اسرائیل کو ایران کے ہاتھوں بہت شدید نقصان پہنچا، واقعی بہت شدید، ان کے بیلسٹک میزائلوں نے کئی عمارتوں کو تباہ کر دیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی تھی تاہم اب اسرائیل ایران سیزفائر پر اچھے سے عمل ہورہا ہے اور جنگ بندی کے بعد میرے کہنے پراسرائیلی طیارے واپس آگئے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران یورینیئم افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کرے تو اس پر دوبارہ حملہ کریں گے۔

دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےامریکی صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ یہ ایران کی زبردست فتح ہے، اسرائیل کو ایران کے ہاتھوں بہت شدید نقصان پہنچا، واقعی بہت شدید، ان کے بیلسٹک میزائلوں نے کئی عمارتوں کو تباہ کر دیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی تھی تاہم اب اسرائیل ایران سیزفائر پر اچھے سے عمل ہورہا ہے اور جنگ بندی کے بعد میرے کہنے پراسرائیلی طیارے واپس آگئے تھے۔

اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی حملےکے بعد اب ایران ایٹمی ہتھیار بنانے سےبہت دور ہے، امریکی صدر کے اقدام سےایران کے جوہری پروگرام کوکافی حد تک بلکہ زیادہ نقصان پہنچا ہے جس کی مزید  تفصیلات لےرہے ہیں۔

سمٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ ٹرمپ نے نیٹو ممالک کو دفاعی اخراجات بڑھانے پر آمادہ کیا۔