امریکی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا نے اصفحان میں ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے میں بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے۔
امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اصفہان کی ایٹمی تنصیب میں 60 فیصد افزودہ یورینیئم موجود تھا۔ فردو اورنطنز کی تنصیبات پر بنکر بسٹربم گرائے گئے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے یہ بات امریکی سینیٹرز کو بتائی۔ اصفہان ایٹمی تنصیب کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے بنکر بسٹر استعمال نہیں کیے گئے کیونکہ وہ موثرنہیں ہوتے۔
واضح رہے کہ خیال رہے کہ امریکا نے کچھ روز قبل ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق فردو جوہری سائٹ پر حملے میں 6 بی ٹو بمبار طیاروں نے 12 بنکر بسٹر بم گرائے، دیگر ایرانی جوہری سائٹس پر حملے میں 30 ٹوماہاک میزائل استعمال کیے گئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos