ایران نے بین الاقوامی ایئرلائنز کو اپنی وسطی اور مغربی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں فضائی ٹریفک کی بہتری اور پروازوں کے دورانیے میں کمی لانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
اب مشرقِ وسطیٰ، ایشیا اور یورپ کے درمیان سفر کرنے والی ایئرلائنز ایران کی مختصر راستوں والی فضائی راہداریوں کو استعمال کر سکیں گی، جس سے فیول کی بچت اور اخراجات میں کمی آئے گی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف ایران کو اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے بلکہ بین الاقوامی ایئرلائنز کے لیے بھی یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔
ایران نے اس سے قبل سلامتی کے خدشات کے باعث مخصوص فضائی علاقوں تک رسائی محدود کی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos