کیف: روس نے یوکرین پراب تک کا بڑا حملہ کر دیا، 741 ڈرونز اور بیلسٹک و کروز میزائل داغ دیے۔ یوکرین میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق روس نے ایک اور بڑے حملے میں یوکریین پر مجموعی طور پر 741 میزائل ہتھیار داغے، جن میں 728 جنگی اور گمراہ کن ڈرونز، سات Kh-101/اسکندر- کے کروز میزائلز اور 6 کنژل ہائپرسونک میزائلز شامل تھے، جو ایک ریکارڈ تعداد ہے۔
روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی افواج نے یوکرین کے فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا اور "تمام مقرر کردہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔”
بیان میں کہا گیا کہ اس حملے میں لمبے فاصلے تک مار کرنے والے، اعلیٰ درستگی کے حامل فضائی ہتھیار استعمال کیے گئے، جن میں کنژل ہائپرسونک ایروبالیسٹک میزائلز اور لمبے فاصلے کے اسٹرائیک ڈرونز شامل تھے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ لوٹسک شہر، جو پولینڈ اور بیلاروس کی سرحد کے ساتھ یوکرین کے شمال مغرب میں واقع ہے، سب سے زیادہ متاثر ہوا، اگرچہ 10 دیگر علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
واضع رہے روس نے اپنا پچھلا سب سے بڑا فضائی حملہ 4 جولائی کی رات دیر گئے اگلے دن شروع کیا، اس سے پہلے کا سب سے بڑا حملہ ایک ہفتے سے بھی کم وقت پہلے ہوا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos