فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتیوں سن لو! پنجاب اور ہریانہ کے بغیر آپ روٹی نہیں کھا سکتے، بھگونت من

چندی گڑھ:بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت من نے مودی سرکار اور پورے بھارت کو خبردار کردیا اور کہا ہے کہ میں پورے بھارت کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ پنجاب اور ہریانہ کے بغیر آپ روٹی نہیں کھا سکتے۔

اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بھگونت من کاکہناتھاکہ دلجیت کی فلم میں پاکستانی اداکارہ شامل ہیں لیکن فلم پہلگام واقعے سے بہت پہلے کی شوٹ ہوچکی تھی،ہمارا کلچر ایک ہے، وہ بھی پنجابی بولتے ہیں اور ہم بھی لیکن یہ (سرکار) کہتی ہے کہ فلم ریلیز نہیں ہوسکتی ، دلجیت تو غدار ہے، کمال ہے، کبھی سردار ہوگئے اور کبھی غدار، آپ ہمیں وطن سے محبت کے سرٹیفکیٹ دیں گے؟

ان کامزید کہناتھاکہ ہمارے ساتھ یہ کھیل نہ کھیلیں، ہم پہلے ہی اکتا چکے ہیں، میں پورے بھارت کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ پنجاب اور ہریانہ کے بغیر آپ روٹی نہیں کھا سکتے، کھانے کی چیزوں کی پیداوار میں 70فیصد ہمارا دونوں کا حصہ ہے اور ہمارے ساتھ ہی آپ لڑرہے ہیں اور ہمیں لڑارہے ہیں، اپوزیشن کویہ بھی یہی باتیں کرنی چاہیں”