اسرائیلی فوج کی غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں اور بازار پر بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ کے علاقے نصیرات میں صاف پانی لینے کے لئے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر میزائیل حملے میں 6 بچوں سمیت 8 افراد شہید اور کم از کم 17 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبررساں ا یجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائیہ کی جانب سے اس علاقے میں فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے ایک رکن کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے میزائل اپنے ہدف سے دور گرا۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر باپ بیٹے سمیت 6 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos