شام کے شہر سویدا میں فرقہ وارانہ فسادات کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور سنکڑوں زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرقہ وارانہ جھڑپیں دروز اکثریتی علاقے میں ہوئیں۔ یکے بعد دیگرے کئی افراد کے اغوا پر مقامی بدو قبائل اور دروز ملیشیا کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔
شامی وزارتِ داخلہ نے مسئلے پر قابو پانے کے لیے سویدا شہر میں براہِ راست مداخلت کا اعلان کیا ہے۔
سویدا شہر میں ہونے والے فسادات کو حال ہی میں 14 سالہ خانہ جنگی سے نجات پانے والے شام میں اب تک کے سب سے زیادہ خطرناک فرقہ وارانہ فسادات قرار دیا جا رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos