بوسٹن: امریکی ریاست میساچیوسٹس میں معمر افراد کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریاستی دارالحکومت بوسٹن سے امریکی حکام کے مطابق فال ریور کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے کا واقعہ گذشتہ رات پیش آیا، آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران 5 فائر فائٹرز بھی زخمی ہوئے۔
ریاست کے محکمہ فائر سروسز نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ اتوار کو عمارت کے سامنے سے شدید دھوئیں اور شعلوں کا سامنا کرنا پڑا، 70 لوگ اندر پھنسے ہوئے تھے۔
حکام کے مطابق آگ لگنے کے بعد متعدد افراد کو کھڑکیوں سے کودنے کی کوشش کے دوران بچایا گیا، آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos