فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوکرین کو ہتھیار ہم دیں گے، ادائیگی یورپ کرے گا،صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر نے یوکرین کےلئے مشروط دفاعی پیکیج کا اعلان کردیا۔ بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ روسی صدر پیوٹن سے مایوس ہوں لیکن ناامید نہیں۔  کئی بار ایسا لگا کہ روس سے معاہدہ ہونے والا ہے، کہ ہر بار معاہدہ قریب آتے ہی روس کیف پر حملہ کرتا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیٹو چیف مارک روٹے کی ملاقات میں یوکرین کو ہتھیار دینے کے معاملات طے پاگئے۔

ٹرمپ انتظامیہ یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم سمیت مہنگے ترین ہتھیاروں کی فراہمی پر تیار ہے، ان ہتھیاروں کی ادائیگی برطانیہ، جرمنی اور دیگر نیٹو ممالک کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے روسی ہم منصب سے 50 دن میں جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا، یوکرینی صدر زیلسنکی نے امریکی صدر کو فون کرکے دفاعی پیکیج پر شکریہ ادا کیا۔