غزہ میں مکمل سیزفائر کے بغیر عارضی جنگ بندی ممکن نہیں،حماس

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں مکمل سیزفائر کے بغیر عارضی جنگ بندی ممکن نہیں۔

ایک ویڈیو میں القسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو تصادم کے مکمل خاتمے کے لیے مزید نئی شرائط شامل ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حمایت یافتہ تجویز پر دس روز بات چیت جاری رہی۔ حماس غزہ میں قید اسرئیلیوں کو رہا کرنا چاہتی ہے لیکن اسرائیل اب انکاری ہے۔
ویڈیو بیان میں ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ غزہ کے مزاحمت کار اسرائیل کے ساتھ ایک طویل جنگ جاری رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے جنگجو نئی حکمت عملی اور طریقوں سے دشمن کو شکست دیں گے۔