فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

عمران خان کے بچوں قاسم اور سلیمان کی امریکی سفارتکار رچرڈ گرنیل سے ملاقات

واشنگٹن: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کے بچوں قاسم اور سلیمان سے امریکی سفارتکار رچرڈ گرنیل نے ملاقات کی ہے جس کی تصاویر بھی سامنےا ٓگئی ہیں،  تصویر کیساتھ رچرڈ گرنیل نے کیلیفورنیا میں دونوں کو خوش آمدید کہا اور یہ کہ مضبوط رہیں۔ان کا مزید کہناتھاکہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ ایسے ہیں جو سیاسی مقدمات سے پھنسے ہیں، آپ اکیلے نہیں ہیں۔

اس ملاقات کے بعد اسد ملک نے لکھاکہ "”پاکستانی امریکن پبلک افیئر کمیٹی کی درخواست پر قاسم اور سلیمان سے ملاقات کرنے کا شکریہ، ہم عمران خان کی رہائی کیلئے آپ کی مخلصانہ قیادت کی تائید کرتے ہیں”۔

اس پر امریکی سفارتکار نے جوابی ٹوئیٹ کیا اور لکھا کہ "”آپ کا شکریہ ، ہم اس معرکہ میں ساتھ ہیں”۔