فائل فوٹو
فائل فوٹو

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی

غزہ: حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 میں جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں مرنے والوں کی کل تعداد 60,034 ہو گئی ہے اور 145,870 زخمی ہو گئے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ محصور علاقے میں امداد کے داخلے پر تنازع بھی جاری ہے۔

 فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 113 افراد شہید ہوئے ہیں، جن میں 22 امداد لینے والے شامل ہیں، اور 637 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ متعدد متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں، کیونکہ اس وقت ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔

وزارت نے یہ بھی اعلان کیا کہ 18 مارچ 2025 سے اب تک مرنے والوں کی تعداد اور زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 8,867 ہو گئی ہے اور 33,829 زخمی ہوئے ہیں۔