امریکا میں روزگار کے اعدادوشمارٹرمپ کے دعوؤں کے برعکس،لیبرکمشنر برطرف

واشنگٹن، جولائی 2025 میں صرف 73 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں سے نمایاں طورپرمختلف ہیں۔

امریکی لیبرشماریات بیورو کے مطابق مئی اورجون کے اعدادوشمارمیں نظرثانی کے بعد ڈھائی لاکھ سے زائد ملازمتوں کی کمی ظاہر کی گئی ہے۔
صدرٹرمپ نے اعداد وشمارمیں “ہیرا پھیری” کا الزام عائد کرتے ہوئے لیبرکمشنرایرِکا مک اینٹارفرکو برطرف کر دیا، صدرکویہ اختیارمکمل طورپرحاصل ہے، جس کی حمایت نائب صدرجے ڈی وینس نے بھی کی۔

اسی دوران فیڈرل ریزرو کی گورنررایڈریانا کوگل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، امریکی صدرنے شرح سود میں کمی کیلئے چیئرمین فیڈرل ریزروجیروم پاول پردباؤ برقراررکھا ہے اوران سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔