فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

صدر ٹرمپ کا مودی پر ایک اور وار،ٹیرف میں اضافے کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر روس سے بڑی مقدار میں تیل خریدنے اور اسے عالمی منڈی میں دوبارہ فروخت کر کے غیر معمولی منافع کمانے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ روس کی جنگی مشین یوکرین میں کتنے انسانوں کی جانیں لے رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر جاری کیا، جس میں انہوں نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے اعلان کیا کہ بھارت کی اس بے حسی اور منافع خوری کے ردعمل میں امریکہ بھارت سے لیے جانے والے درآمدی محصولات (ٹیرف) میں خاطر خواہ اضافہ کرے گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت صرف روسی تیل خریدنے پر اکتفا نہیں کر رہا بلکہ اسے عالمی منڈی میں مہنگے داموں فروخت کر کے بڑی کمائی کر رہا ہے، اور اس پورے عمل کے دوران بھارت کو یوکرین میں جاری انسانی المیے کی کوئی پرواہ نہیں۔