فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

بھارت میں بادل پھٹنے سے تباہی، 4 افراد ہلاک، 8 فوجیوں 50 سے زائد لاپتہ

نئی دہلی:  بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں منگل کو دو مقامات پر بادل پھٹنے کے واقعات میں شدید جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ سکھ ٹاپ اور دھرالی کے علاقوں میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد آنے والے شدید فلیش فلڈ سے اب تک کم از کم چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرالی قصبے میں سطح سمندر سے 8600 فٹ کی بلندی پر واقع ہوٹلوں اور رہائشی عمارتوں کو خیر گنگا ندی میں آنے والی طغیانی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے متعدد افراد بہہ گئے۔

دوسری جانب سکھ ٹاپ کے سیاحتی علاقے میں بھی بادل پھٹنے کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، جہاں لگ بھگ 40 سے 50 مکانات بہہ گئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (NDRF) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل محسن شہیدی کے مطابق، علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک انڈو تبت بارڈر پولیس (ITBP) کی جانب سے 37 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

ہرسل کے نچلے علاقے میں قائم فوجی کیمپ سے بھی کم از کم 8 فوجی اہلکاروں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد دبے ہونے کا خدشہ ہے،امدادی ٹیموں کو خراب موسم، مٹی کے تودے اور سڑکوں کی بندش جیسے مسائل کا سامنا ہے