فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

کاری وار : ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

واشنگٹن: امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیکس عائد کر دیا۔ یہ ٹیرف دیگر ڈیوٹی، فیس اور ٹیکسوں کے علاوہ ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا جس کے بعد اب بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وائٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیا پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنا مناسب اور ضروری ہے، بھارت روس سے بلاواسطہ اور بالواسطہ تیل درآمد کررہا ہے۔

ایگزیکٹو آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت سے امریکہ میں درآمد ہونے والی تمام اشیاء پر 25 فیصد اضافی محصولات عائد کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا، امریکی صدر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ بھارت کے موجودہ 25 فیصد ٹیرف میں اضافہ کیا جائے گا۔