پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ کی تیاری آخری مرحلے میں داخل

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہو گئی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ بابراعظم کیلئے اے کیٹیگری میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا، ٹی ٹوینٹی کپتان سلمان آغا، ابراراحمد کی ترقی متوقع ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فہیم اشرف،محمدنواز،حسن علی،خوشدل شاہ کوکنٹریکٹ ملنے کاامکان ہے، صاحبزادہ فرحان،حسن نواز،سفیان مقیم کی بھی انٹری متوقع ہے۔

عثمان خان،حسیب اللہ،خرم شہزاد کوکنٹریکٹ ملنے کا امکان نہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان آئندہ ہفتے کرسکتا ہے