نئی دہلی: ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلیے بھارتی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا،سوریاکماریادو کپتان،جبکہ شبمن گل نائب کپتان ہونگے،ابھیشک شرما،تلک ورما،ہاردیک پانڈیا،شیووم دوبے،اکشرپٹیل،جیتیش شرما،جسپریت بمرا سکواڈ میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ارشدیپ سنگھ،ورون چکرورتی،کلدیپ یادو، سنجوسیمسن، ہرشت رانا اور رنکو سنگھ بھی 15رکنی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
ایشیا کپ 9 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہو گا جبکہ پاک بھارت پہلا گروپ میچ 14 ستمبر کو ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos