ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والے مختلف واقعات 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سمیت ریاست مہاراشٹرا کے دیگر شہروں میں شدید بارشیں جاری ہیں اور بارشوں کے بعد پیش آنے والے حادثات میں اب تک 7 افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بارشون کے باعث ممبئی میں سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر، اسکول اور کالج بند ہیں جب کہ پروازیں اور ریل سروس تاخیر کا شکار ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ بارشوں کے باعث اب تک 400 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ممبئی میں آج بھی شدید بارش کا ریڈالرٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ اگلے 48 گھنٹوں تک مزید بارشوں کا امکان ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos