فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

افغانستان میں دردناک حادثہ: بس میں آگ سے 76 افراد جل کر جاں بحق

کابل: افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں ایک المناک ٹریفک حادثے میں 76 افراد جاں بحق ہو گئے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان محمد یوسف سعیدی کے مطابق یہ حادثہ منگل کی شب ہرات شہر کے قریب ضلع گذارہ میں پیش آیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایک مسافر بس جو حال ہی میں ایران سے واپس آنے والے افغان شہریوں کو کابل لے جا رہی تھی، ایک موٹر سائیکل اور تیل سے بھری ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں 76 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین شدید زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد لاشیں جھلس جانے کے باعث شناخت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار کے مطابق یہ حادثہ حالیہ برسوں میں افغانستان کا سب سے مہلک روڈ ایکسیڈنٹ ہے۔