فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانیوں کے پسندیدہ عالمی شہرت یافتہ امریکی جج فرینک کیپریو چل بسے

نیویارک:پاکستانیوں کے پسندیدہ اور ہر دلعزیز امریکی جج فرینک کیپریو (Frank Caprio  )انتقال کرگئے ہیں، روڈ آئی لینڈ جج کو کینسر کا عارضہ لاحق تھا،قبل ازیں بستر مرگ سے اپنے چاہنے والوں سے انہوں نے اپیل کی تھی کہ وہ انکے لیے دعا کریں۔

تفصیل کے مطابق فرینک کیپریو کے سوشل میڈیا میڈیا اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں ان کے انتقال کی خبر دی گئی اور بتایا گیا کہ فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں لبلبے کے کینسر سے ایک طویل جنگ لڑنے کے بعد اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

واضح رہے کہ فرینک کیپریو جن مقدمات کی سماعت کرتے تھے وہ سوشل میڈیا پر دکھائی جاتی تھیں اور انکے فیصلوں کا انداز انتہائی متاثر کن ہوتا تھا، وہ انتہائی رحم دل اور انسان دوست سمجھے جاتے تھے۔