فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ نے کمرشل ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ویزوں کا اجرا معطل کردیا

واشنگٹن: امریکہ نے فوری طور غیر ملکی کمرشل ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ویزوں کا اجرا فوری طور پر معطل کر دیا ہے جس کا اعلان امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے کیا۔

مارکو روبیو نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں بتایاکہ’’فوری طور پر ہم کمرشل ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ورکر ویزوں کااجرا روک رہے ہیں، امریکی سڑکوں پر بڑے  ٹریلر ٹرک چلانے والے غیر ملکی ڈرائیوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد امریکی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور ٹرک چلانے والے امریکیوں کے لیے روزگار کے مواقع کم کررہے ہیں‘‘۔

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک کے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سیکٹر میں مقامی ملازمتوں کے تحفظ کے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں، حکومتی  ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ اقدام امریکی شہریوں کے مفاد میں اور ملک کی شاہراہوں پر زیادہ حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔