ٹرمپ کی جنوبی کورین صدر سے ملاقات سے قبل شمالی کوریا کا میزائل تجربہ

شمالی کوریا نے جنوبی کورین صدرکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متوقع ملاقات سے ایک روز قبل میزائل تجربہ کیا جس کی نگرانی خود شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے کی۔

بین الاقوامی خبرایجنسیوں کے مطابق یہ تجربہ جزیرہ نما کوریا میں پہلے سے موجود کشیدگی کومزید بڑھا سکتا ہے۔

شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی کوریا نے حالیہ دنوں میں سرحدی علاقوں میں “خطرناک اشتعال انگیزی” کی ہے جواس تجربے کا سبب بنی تاہم جنوبی کوریا نے ان الزامات کوبے بنیاد قراردیا ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جنوبی کوریا کے صدرواشنگٹن روانہ ہوچکے ہیں جہاں وہ کل امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق شمالی کوریا کی یہ کارروائی ایک سیاسی پیغام کے طورپردیکھی جا رہی ہے تاکہ امریکہ اور جنوبی کوریا کودباؤمیں لایا جا سکے۔